Members Club

This forum is empty.

    • Forum
    • Topics
    • Posts
    • Freshness
    • قربانیوں کا بھرم رکھتے ہیں انہیں گندا نہیں کرتے
      کوئی بھی ساتھی جس نے سرفراز شاہ کے جاسوس ہونے والی پوسٹ اپنی پروفائل، گروپس یا پیجز پر شائع کی ہے وہ فوری طور پر ہٹا دے۔ اگر میرے ساتھیوں میں سے کسی نے ایسا کیا ہے تو میں انہیں گدھا قرار دیتا ہوں اور جو میرے حلقہ ء احباب میں نہیں ہیں ان کو چول کہوں گا۔ یہ الو کا پٹھا ہونے کی انتہا ہے کہ بغیر سوچے سمجھے جو گند ہاتھ لگے اسے اپنی پروفائلز پیجز اور گروپس میں شائع کر کے لاکھوں لوگوں کو گمراہ کر دیا جائے۔ سرفراز شاہ کے قتل کے بعد سپریم کورٹ نے ایکشن کیوں لیا تھا؟ کوئی ایک الو جس نے یہ سوچا ہو پوسٹ نقل کرنے سے پہلے؟ کوئی ایک گدھا جس نے پوسٹ آگے پہنچانے سے پہلے یہ سوچا ہو کہ سپریم کورٹ نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ پولیس کو عہدوں سے ہٹا دیا تھا کیوں؟ اگر سرفراز شاہ جاسوس ہوتا تو کیا رینجرز ان اہلکاروں کو گولی چلانے کے جرم میں پولیس کے حوالے کرتی؟ کیا سپریم کورٹ سزائے موت دیتی ان اہلکاروں کو؟ کیا کوئی بھی گدھا ان سیکنڑوں لوگوں میں سے نہیں تھا جسے اللہ نے اتنی بھی توفیق نہ دی کہ یہ ساری باتیں سوچ لے لوگوں کو گمراہ کرنے سے پہلے؟ اور پوسٹ کا لکھاری جو بھی جاہل تھا کیا وہ نبی اکرم ؐ کا یہ فرمان بھی بھول گیا کہ مسلمانوں کو کافر مت کہو؟ اب دوسری طرح کے لوگ بھی سن لیں جو سرفراز شاہ کے قتل کیس کو بنیاد بنا کر اپنے اداروں کے خلاف پراپگینڈہ کر رہے ہیں۔ سرفراز شاہ کو جون 2011 میں گولی ماری گئی تھی۔ وقوعہ یہ تھا کہ وہ پارک میں خواتین کو تنگ کرنے کے دوران پکڑا گیا۔ چوکیدار نے اسے پکڑ کر رینجرز اہلکاروں کے حوالے کر دیا جن میں سے ایک نے اسے موقع کے دوران ران پر گولی مار دی۔ یہ رینجر کے ایک فرد کا انفرادی اور خالص ذاتی عمل تھا۔ اس کے باوجود وقوعہ پر موجود چھ کے چھ رینجرز اہلکار گرفتار کر لیے گئے۔ 6 سال جیل میں رہے اور پھر گولی مارنے والے اہلکار کو پھانسی دی گئی جب کہ باقی اہلکاروں بمع پارک کے چوکیدار کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ ڈی جی رینجرز کو عہدے سے فی الفور ہٹا دیا گیا۔ آئی جی سندھ پولیس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اہلکاروں کو رینجرز سے برطرف کر کے پولیس کی کسٹڈی میں دے دیا گیا۔ اس کے علاوہ پورے سندھ میں تعنیات رینجرز اہلکاروں کے انٹرنل سکیورٹی الاؤنس کو ختم کر دیا گیا۔ فردِ واحد کی غلطی کا زمہ دار پورے محکمے کو مت بنائیں۔ رینجرز کے اس اہلکار کا وہ فعل غلط تھا مگر اس ایک بندے کی غلطی کی وجہ سے پورے رینجرز کے محکمے کو مت الزام دیں۔ وہ رینجرز جس نے کراچی سے بھتہ خوروں کا خاتمہ کیا، جس نے کراچی سے ٹارگٹ کلرز کا خاتمہ کیا، جس نے کراچی سے چائنہ کٹنگ کا خاتمہ کیا، جس نے کراچی سے اغوا کاروں کا خاتمہ کیا، جس نے کراچی کی گینگ وار کا خاتمہ کیا، جس نے اب تک کروڑوں روپے کا ناجائز اسلحہ تلف کیا، جس نے کروڑوں روپے کی منشیات تلف کی، جس نے کراچی کو کچرے سے پاک کیا، وہ رینجرز جس نے کراچی کی روشنیاں اور امن بحال کرنے کےلیے اپنے درجنوں جوانوں کا خون اور زندگیاں کراچی والوں کو نذرانے کے طور پر پیش کیں اس رینجرز کے خلاف پراپگینڈہ کا حصہ مت بنیں۔ کراچی کا ہر وہ شہری جسے کراچی کی روشنیاں اور کراچی کا امن عزیز ہے وہ آج بھی رینجرز کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ اور وہ جنہیں نہ کراچی کا امن عزیز ہے اور نہ کراچی کا امن بحال کرنے والے اچھے لگتے ہیں وہ اس پراپگینڈے کا بڑھ چڑھ کر حصہ بن رہے ہیں۔ ان کے ارادوں کو ناکام بنائیں۔ کراچی کی روشنیاں آج کراچی کے لوگوں پہ مسکراتی ہیں تو یہ رینجرز کی قربانیاں ہیں۔ آگے یہ آپ کے ظرف کی بات ہے کہ ان قربانیوں کا بھرم رکھتے ہیں یا انہیں گندا کرتے ہیں تحریر: سنگین علی زادہ
    • 0
    • 0
    • No Topics

Oh bother! No topics were found here!

You must be logged in to create new topics.