ہیلی کاپٹر جو سب کر سکتا ہے: روس ساختہ KA-32A11BC

0
18
Sharing Services
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ہیلی کاپٹر جو سب کر سکتا ہے: روس ساختہ KA-32A11BC۔

چین روس سے سات KA-32A11BC ہیلی کاپٹر جنہیں آگ لگنے کے خلاف استعمال کی خاطر تبدیل کیا گیا ہے اور دو کثیر المقصد Mi-171E ہیلی کاپٹر ہیلی کاپٹروں کی نئی کھیپ خرید رہا ہے۔ اس بارے میں کمپنی “روس کے ہیلی کاپٹر” کے جنرل ڈائریکٹر الیکساندر شیربینین نے بتایا ہے۔

ہماری مشینیں ہر طرح کے حالات میں کام کر سکتی ہیں اور ہر طرح کے مشکل کام کو سرانجام دے سکتی ہیں، کے اے-32 سیریز کے ہیلی کاپٹروں کے چیف کنسٹرکٹر شامل سلیمانوو تائید کرتے ہیں۔ سلیمانوو نے ہیلی کاپٹر KA-32A11BC کے تکنیکی امکانات سے متعلق بتایا اور اس بارے میں دلائل دیے کہ یہ ہیلی کاپٹر اسی نوع کے دوسرے ملکوں میں بنے ہیلی کاپٹروں پر کیونکر فوقیت کا حامل ہے۔

اس کے بنیادی کاموں میں آگ بجھانا، تلاش و نجات کا کام کرنا اور اسی طرح تعمیر و اسمبلنگ کا کام کرنا آتا ہے جس میں بنیادی طور پر باہر لٹکا کر اشیاء کا اٹھانا اور جنگل سے کٹے ہوئے تنوں کے گٹھے اٹھانا شامل ہے۔ اضافی کام طبی بنیادوں پر مریضوں اور زخمیوں کی منتقلی ہے۔ یہ منفی پچاس ڈگری سنٹی گریڈ سے پچاس ڈگری سنٹی گریڈ کے حالات میں کام کرنے کے قابل ہے۔
ایک اوسط درجے کا KA-32A11BC ہیلی کاپٹر تین ٹن وزن باڈی کے اندر رکھ کر اور پانچ ٹن وزن لٹکا کر اٹھا سکتا ہے۔ ہیلی کاپٹر کمپیکٹ ہے، اسے چلایا جانا سہل ہے اور اس میں کم سے کم ارتعاش پیدا ہوتا ہے۔ مشکل رسائی والے مقامات پر تعمیر اور اسمبلنگ کے کام میں، جب انتہائی صراحت درکار ہوتی ہے، یہ سب بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ ایسا سوئیٹر لینڈ کے ایلپس پہاڑ میں تب ہوا تھا جب سکی انگ سنٹر کے لیے روس کے، کے اے-32 ہیلی کاپٹر نے تین ہزار میٹر کی بلندی پر سکی انگ شروع کرنے سے پہلے سہارے کی گرفت والا مستول لگایا تھا۔ یہ کام کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر نے ایک بھی درخت کو نقصان نہیں پہنچایا تھا۔

تائیوان میں بھی ایسا ہوا تھا جب پہاڑوں پر برف پگھلنے سے آنے والے سیلاب سے بچاؤ کے لیے راستے کے نہ ہوتے ہوئے بند باندھا گیا تھا، کیونکہ اگر ایسا کرنے کی خاطر پہلے راستہ بنایا جاتا تو وہ بہت زیادہ مہنگا پڑتا۔ یہ سارا کام دو KA-32A11BC ہیلی کاپٹروں نے کیا تھا جو باری باری ڈیڑھ کلومیٹر کی بلندی پر سیمنٹ، سریا اور دوسرا تعمیراتی سامان لے کر گئے تھے۔ اس منصوبے پر وہ دوسال کام کرتے رہے تھے۔ یہ روسی ہیلی کاپٹروں کی ریکارڈ مال برداری تھی جس میں سے ایک بار بھی مال نہ گرا تھا نہ کوئی تکنیکی خرابی ہوئی تھی۔

KA-32A11BCآگ بجھانے والے ہیلی کاپٹروں نے بھی اچھا کام کیا ہے۔ ان میں چالیس سے زیادہ متعلقہ آلات ہوتے ہیں، جن میں امریکی سسٹم سمپلکس ، کینیڈا کا پانی پھینکنے والا سسٹم بیمبی بیکٹ، اسی طرح افقی طریقے سے پانی پھینک کر آگ بجھانے کا نطام بھی ہوتا ہے جو شہر میں آگ بجھانے کے کام آتا ہے۔ اس کی کفایت شعاری کا اندازہ، ایک گھنٹے میں پھینکے جانے والے پانی کی مقدار سے لگایا گیا ہے۔ روس ساختہ KA-32A11BC ہیلی کاپٹر پانچ ٹن تک پانی لے جا سکتا ہے چنانچہ مہنگا نہیں پڑتا اور اس حساب سے دنیا میں بہترین ہے۔

چیف کنسٹرکٹر سلیمانوو کے مطابق KA-32A11BC ہیلی کاپٹر کو بین الاقوامی سرٹیفکیٹ حاصل ہے جس کے سبب وہ دنیا بھر میں کام کر سکتا ہے ، امریکہ اور کینیڈا سے جنوبی یورپ تک، افریقہ کے ناقابل رسائی جنگلات سے آرکٹک کے یخ بستہ میدانوں تک میں۔

 


Sharing Services
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here