کیوں بھئی؟ مسئلہ کشمیر حل کر رہے ہو کیا؟ 5 منٹ میں ہونے والی ” ٹائپنگ غلطیاں ” 15 دن میں ٹھیک نہیں ہورہیں؟؟؟

0
347

ختم نبوت سے جاری کھلواڑ ۔۔۔۔۔ !

شیخ رشید کے انکشاف کے تیسرے دن اعلان کر دیا گیا کہ ٹائپنگ غلطیاں تھیں جو ٹھیک کر دی گئیں ہیں۔ 

لیکن کل طلال چودھری صاحب نے فرمایا کہ ” حلف نامے کے علاوہ سترہ بی اور سی کی بحالی کے لیے بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ” ۔۔ ھائی کورٹ میں بھی یہی بیان دیا گیا کہ ” تبدیلیاں واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں ” ۔۔۔۔ 

کیوں بھئی؟ مسئلہ کشمیر حل کر رہے ہو کیا؟ 5 منٹ میں ہونے والی ” ٹائپنگ غلطیاں ” 15 دن میں ٹھیک نہیں ہورہیں؟؟؟

یہ کیسی ٹائپنگ غلطیاں تھیں جو بیک وقت مختلف جگہوں پر ہوئیں لیکن جنکا نشانہ صرف ختم نبوت بنا اور جن کے نتیجے میں کچھ ایسے الفاظ ” ٹائپ ” ہوگئے جس کے بعد قادیانی نہ صرف انتخاب لڑنے کے قابل ہوگئے بلکہ مسلمانوں میں شامل ہوکر ووٹ دینے کے بھی قابل ہوگئے؟

راجا ظفر الحق نے اعلان کیا کہ کمیٹی کی ” رپورٹ تیار ہوگئی ہے اور تبدیلی جان بوجھ کر کی گئی تھی۔ ذمہ دار کا نام میں نہیں بتاؤنگا وہ صرف نواز شریف بتا سکتے ہیں” ۔۔۔۔

اب طلال چودھری کہہ رہے ہیں کہ ” ابھی رپورٹ پر کام جاری ہے ” ۔۔۔

کون سچ بول رہا ہے اور کون جھوٹ ؟

اور آخر رپورٹ چھپائی کیوں جا رہی ہے؟؟

ختم نبوت کے خلاف یہ تبدیلیاں پاکستان کے دو ایوانوں سے منظور ہوئیں لیکن کسی نے چوں بھی نہیں کی۔ حالانکہ انہی ایوانوں میں بڑی بڑی توندوں والے وہ علماء بھی بیٹھے ہیں جو اسلام کے نام پر ووٹ لیتے ہیں۔ بلکہ جے یو آئی تو شیخ رشید کو جھوٹا قرار دے کر تین دن تک اسکا دفاع کرتی رہی۔

سچائی یہ ہے کہ ” ختم نبوت ” پر نواز شریف اور جے یو آئی نے مشترکہ حملہ کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں مندرجہ ذیل مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔

الف ۔۔۔ آئین میں نااہل ( چور، بدیانت، غدار اور پاگل ) کو پارٹی سربراہ بنانے کی شق سے لوگوں کی توجہ ہٹ گئی۔

ب ۔۔۔۔۔ نواز شریف جانتا تھا کہ قادیانیوں کے حق میں کچھ بھی کیا تو مذہبی طبقہ خلاف کھڑا ہوگا جس کے نتیجے میں مغرب کی سپورٹ خود بخود مل جائیگی جسکی اس وقت نواز شریف کو سخت ضرورت ہے۔
اس سپورٹ کے حوالے سے کچھ پیش رفت چند دن پہلے جنیوا میں نظر آئی جہاں خواجہ آصف کو شرمناک مطالبے پیش کیے گئے جن کو موصوف نے قابل عمل قرار دیا۔
نواز شریف کو ریڈ وارنٹ سے صرف ایک چیز بچا سکتی ہے۔ کہ کوئی مغربی ملک اس کے خلاف ان مقدمات کو ” سیاسی ” تسلیم کر لے۔ یہ وہ تب ہی تسلیم کرینگے جب نواز شریف بھی بدلے میں کچھ دے گا۔

ج ۔۔۔۔۔۔ اس وقت پاکستان میں کسی بھی طرح کی انارکی نواز شریف کے حق میں ہے۔ دھرنے والوں کے خلاف آپریشن ایسی انارکی پیدا کر سکتی ہے۔

اس انارکی کو ان تمام سیاسی جماعتوں کی خاموش حمایت حاصل ہے جن کو کرپشن کے خلاف اٹھنے والے طوفان نے ایک کر دیا ہے۔

سنا ہے ن لیگ اور پی پی پی کے بعد اب جے یو آئی اور اے این پی کے خلاف بھی مقدمات کھل رہے ہیں۔ اس لیے پاکستان میں ہر قسم کی افراتفری اور طوفان بدتمیزی ان سب کے حق میں ہے۔

آپ دیکھ لیجیے گا ۔۔۔ اسٹیبلشمنٹ گالیاں دینے والے یہ کرپٹ لوگ آنے والے دنوں میں کھل کر پاکستان کو گالیاں دینگے۔

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here