کئی ملین پاؤنڈز کی ضبط ہونے والی جائدادیں اس قوم کے لیے عمران خان کا تحفہ ہیں

0
164
Sharing Services
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کئی ملین پاؤنڈز کی ضبط ہونے والی جائدادیں اس قوم کے لیے عمران خان کا تحفہ ہیں۔ اسکا کریڈٹ کوئی اور نہیں لے سکتا۔ لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے دعوے سب کرتے ہیں لیکن عمران خان نے کر کے دکھایا۔

اسی طرح چوروں کو پکڑنے کے دعوے بھی سب کرتے ہیں لیکن عمران خان نے سب سے بڑے چور کر پکڑ کر دکھا دیا۔

وہ بھی اس حالت میں جب اس کے پاس اقتدار نہیں ہے۔

لیکن ابھی اصل کام باقی ہے جو عوام نے کرنا ہے۔

جس طرح نواز شریف نے پاکستان واپس آنے کا اعلان کیا ہے اور جی ٹی روڈ پر دنگا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ عدلیہ نے حسب معمول کوئی نہ کوئی ہاتھ دکھا دیا ہے اور فیصلے میں یقیناً کوئی ایسے سقم چھوڑے ہیں جس نے نواز شریف کو واپس آنے کا اعتماد دیا ہے۔

میں نے چند دن پہلے عرض کی تھی کہ ہماری کرتب باز عدلیہ بے انصافی کا قانونی جواز پیش کر کے عوام کو مطمئن کر لیتی ہے۔

اگر ۔۔۔۔۔۔۔

ایسے ہی کسی “قانونی جواز” کے نیتجے میں مریم نواز اور نواز شریف کی سزا معطل ہوئی اور مریم نواز الیکشن لڑنے کے قابل ہوئیں اور ان کے بیرون ملک جائدادوں کی قرقی روک لی گئی تو پاک فوج اور عمران خان سے امیدیں رکھنے والی اس ملک کی تیسری قوت کو حرکت میں آنا ہوگا۔

اور وہ ہے انصاف کی طالب عوام خود۔

اگر اوپر والی صورت حال ہوئی تو انتخابات سے بھی زیادہ امید نہ رکھیں۔

تحریر شاہدخان


Sharing Services
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here