پاکستان کا خیال ایک ایسے شخص کے دل میں ڈالا جس کے چہرے پر داڑھی نہیں تھی۔

0
424

داڑھی رکھنا بہت خوبصورت سنت ہے۔ اللہ ان پر رحم کرے جو حضورﷺ کی پیروی میں داڑھی رکھتے ہیں۔

لیکن کردار فرض ہے یار ۔۔۔۔ 🙁

داڑھی کے بغیر بھی جنت مل سکتی ہے لیکن کردار کے بغیر کیسے ملے گی؟

سچائی، دیانتداری، ایفائے عہد، رحم، شفقت اور مروت۔ ان پر بھی نظر کر لیا کرو۔

کچھ لوگوں کی داڑھیاں ان کا کردار ڈھانپ لیتی ہیں۔

محض داڑھی دیکھ کر بھروسہ کرنے میں جلدی نہ کرو،
اور محض منڈا ہوا منہ دیکھ کر دھتکارنے میں جلدی نہ کرو،

کردار دیکھ لیا کرو یار۔

پاکستان کا وجود خیر و شر میں جاری کشمکش میں مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ جس کا آپ بخوبی مشاہدہ کر رہے ہیں۔
ایک طرف یہود و نصاری و مشرکین (ہندو) و ملحدین کا مشترکہ نشانہ۔

تو دوسری جانب غزوہ ہند، نعمت اللہ شاہ ولی کی پیشن گوئیاں اور مشرق سے اٹھنے والی طاقتور مسلمان فوج والے معاملات۔
پاکستان اللہ کے رازوں میں سے ایک راز۔

اور یہ کام کس سے لیا؟؟

پاکستان کا خیال ایک ایسے شخص کے دل میں ڈالا جس کے چہرے پر داڑھی نہیں تھی۔
اور اس کو حقیقت کا روپ ایک ایسے شخص کے ہاتھوں دیا جو شیو کرتا تھا۔

ان دونوں کو کیوں چنا؟؟

کردار اور ویژن

دونوں ناقابل شکست کردار اور دور رس نگاہ رکھنے والی شخصیات تھیں تب اللہ نے یہ عظیم الشان خدمت ان سے لی اور یقیناً دونوں کو عظیم بدلہ بھی ملے گا۔

اس لیے بھائیو یہ بغیر داڑھی والوں کے لیے بھی اپنے دلوں میں گنجائش رکھو، پہلی ہی نظر میں مت دھتکارو اور اگر ان میں سچائی، امانت، ایفائے عہد، مروت اور رحم نظر آئے تو ان کو اتنی ہی وقعت و اہمیت دو جو اللہ نے ان دو بغیر داڑھی والوں کو دی۔

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here