پاکستان میں اکثر ملحادانہ پیجز ” روشنی ” کے نام سے چل رہے ہیں۔

0
144

سی ائی اے کا ریڈیو چینل ” مشال ” بند ۔۔۔۔۔۔۔

لفظ “ایلومیناٹی” کا مطلب ” روشنی ” ہے۔ یہودیوں کی اس خفیہ تنظیم کے لیے کام کرنے والے دنیا بھر میں اسی مفہوم کے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔

غور فرمائیے ۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان میں اکثر ملحادانہ پیجز ” روشنی ” کے نام سے چل رہے ہیں۔

پاکستان کی سب سے بڑی سیکولر قوم پرست جماعت اے این پی کا نشان ” لالٹین ” ہے۔

وائس آف امریکہ کے زیر انتظام امریکہ سے ہی پشتو زبان کا ریڈیو پروگرام ” ڈیوا ” چلایا جا رہا ہے جو نفرت انگیز عصبیب پر مبنی پیغامات جاری کرتا ہے۔ ” ڈیوا ” کا مطلب بھی دیا یا روشنی ہی ہے۔

” مشال ” ( مشعل یا روشنی ) وزیرستان کی سرحد پر امریکی فنڈنگ سے چلایا جانے والا ریڈیو چینل تھا۔ جو پاکستان کے خلاف مندرجہ ذیل پراپیگینڈا کر رہا تھا۔

الف ۔۔۔۔۔ پاکستان دہشت گردی اور عسکری گروپوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے۔

ب ۔۔۔۔۔ پاکستان ناکام ریاست ہے جو اقلیتوں اور پٹھانوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہا ہے۔

ج ۔۔۔۔۔۔۔ صوبہ خیبر پختون خوا ، فاٹا اور بلوچستان پر ریاست پاکستان کی گرفت ختم ہو چکی ہے۔

د ۔۔۔۔۔۔۔ عوام کو ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ابھارنے کے لیے حقائق کو توڑ مروڑ کر مسخ کر کے پیش کرنا۔

یہ کیسے کام کرتے ہیں اسکی ایک چھوٹی سی مثال دیتا ہوں۔

فرض کریں کراچی میں کوئی قتل ہوگیا تو خبر یوں بننی چاہئے کہ ” ایک شخص نے دوسرے کو قتل کر دیا ” ۔۔۔۔۔۔۔

لیکن یہ چینلز خبر بنائیں گے کہ ” مہاجر نے پشتون کو قتل کر دیا ” ۔۔۔۔۔

نقیب کا قتل اسکی ایک مثال ہے۔ جس کو قوم پرستی یا عصبیت کو ہوا دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ کل جیو چینل کے شاہزیب خانزادہ نے تو باقاعدہ اس موضوع پر پروگرام کر ڈالا کہ محسود قبیلے کے ساتھ پاکستان میں کیا کیا زیادتیاں ہوئیں ۔۔۔۔۔ !

لیکن پاکستان کے خلاف انکی یہ مہم بھی ناکام ثابت ہوگی ان شاءاللہ۔

اس ریاست میں اسلام کے نام لیوا ابھی زندہ ہیں۔ عصیب اور قوم پرستی کے نام پر مغربی مفادات کو پورا کرنے والوں کے خلاف جنگ بھی کرنی پڑے تو ضرور کرینگے اور ایک ایک فسادی کو اسکے انجام تک پہنچا کر دم لینگے ۔۔۔۔ ان شاءاللہ ۔۔۔۔۔

آئی ایس آئی لائق تحسین ہے جس نے روشنی کے نام پر تاریکی اور گمراہی پھیلانے والے اس چینل کو بند کیا۔

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here