ووٹر کا ووٹ چھپانا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن اگر خدنخواستہ امیدوار کا ووٹ دیکھ لیا گیا تو اس میں کیا قباحت ہے؟

0
13

چونکہ عمران خان نے ظاہر کر دیا کہ وہ عمران خان کو ووٹ ڈال رہا ہے اس لیے عمران خان کو باقی ڈالے جانے والے کروڑوں ووٹ بھی مسترد کیے جاتے ہیں ؟؟؟

کیا میں ٹھیک سمجھا ہوں ؟؟؟

اگر ہاں تو اس سے زیادہ احمقانہ بات میں نے آج تک نہیں سنی۔

ووٹر کا ووٹ چھپانا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن اگر خدنخواستہ امیدوار کا ووٹ دیکھ لیا گیا تو اس میں کیا قباحت ہے ؟؟؟

اگر قباحت ہے تو 2013ء میں اسی الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز کا سب کے سامنے لگایا گیا ٹھپہ کیسے منظور کر لیا تھا ؟؟؟

باقی ووٹ نہ چھپانے کی سزا یہی ہے کہ آپ کا ووٹ مسترد کر دیا جاتا ہے جیسے غلط ٹھپہ لگنے پر ووٹ مسترد ہوجاتا ہے۔ اس سے آپ نااہل نہیں ہوتے۔ نہ ہی آپ کو پڑنے والے باقی لاکھوں کروڑوں ووٹ مسترد ہو جاتے ہیں۔

ہمارے اسی چیف الیکشن کمشنر صاحب نے ھائی کورٹ کے حکم کو اپنے جوتوں تلے روندتے ہوئے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کیا ہے۔

پاکستان میں احتساب کی ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس کا پہلا نشانہ الیکشن کمیشن کو بننا چاہئے جو ظالم اور کرپٹ لوگوں کی لونڈی بنی ہوئی ہے اور ان کو لانے کا سبب اور اے پی سی کے ایک احتجاج پر ناچنے لگی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here