عمران خان کے کسی فیصلے سے اختلاف کا مطلب عمران خان سے اختلاف نہیں۔ نہ عمران خان کی نیت پر شک کیا جا سکتا ہے

0
24

عمران خان کے کسی فیصلے سے اختلاف کا مطلب عمران خان سے اختلاف نہیں۔ نہ عمران خان کی نیت پر شک کیا جا سکتا ہے۔ جس طرح علی وزیر کو جتوانا غلط ہے اسی طرح عمران خان کو ووٹ نہ دینا بھی غلطی ہوگی۔ عمران خان کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں۔ جو چند ایک محب وطن انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں ان کے جیتنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ان کو ووٹ دینا اور نہ دینا برابر ہے۔

اس لیے جو ساتھی علی وزیر والے فیصلے کے بعد عمران خان کو ووٹ نہ دینے کے اعلانات کر رہے ہیں وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی فرما لیں۔ علی وزیر والے معاملے پر اختلاف برقرار رہے گا تب تک جب تک وقت ہمیں غلط ثابت نہ کر دے۔

لیکن عمران خان کو گالیاں دینا یا اس کے خلاف باقاعدہ مہم شروع کرنا زیادہ بڑی اور سنگین غلطی ہوگی۔ ہاں آپ فیصلے پر ضرور تنقید کریں۔ میں بھی کر رہا ہوں۔

نوٹ ۔۔ یہ بھی سنا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کے زیادہ اعلانات جماعت اسلامی والے کر رہے ہیں حسب معمول اپنی فیک آئی ڈیز سے؟؟

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here