عمران خان علی وزیر جیسے وطن دشمن کو پارلیمنٹ کا راستہ دکھا کر اپنی مقبولیت کو داؤ پر لگا چکا ہے

0
80

علی وزیر اور الطاف حسین پاکستان اور افواج پاکستان کو مردہ باد کہتے ہیں۔
دونوں پاکستان کے خلاف اسرائیل اور اقوام متحدہ سے مدد طلب کرچکے ہیں۔ الطاف حسین پر پابندی ہے لیکن علی وزیر نہ صرف الیکشن لڑنے جا رہا ہے بلکہ عمران خان صاحب اس کے مقابلے میں کوئی امیدوار بھی کھڑا نہیں کررہے تاکہ آرام سے جیت سکے۔

عمران خان صاحب ایک سیٹ کے لالچ میں آپ علی وزیر جیسے وطن دشمن کو پارلیمنٹ کی راہ دکھا رہے ہیں تو نواز شریف نے کیا قصور کیا ہے ؟؟؟

کرپشن ؟؟؟

کم از کم اعلانیہ پاکستان اور افواج پاکستان مردہ باد کا نعرہ تو نہیں لگایا نا ؟؟؟

الیکشن کمیشن نے ایک ماہ پہلے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو ان کیمرہ بریفنگ دی کہ عالمی قوتیں انتخابات اور اس کے نتائج کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔ بظاہر یہ تاثر دیا جائیگا کہ انتخابات پاک فوج کی نگرانی میں کروائے گئے۔ لیکن ان کے سامنے صرف بیلٹ پیپرز ہی چھاپے جائینگے اور انہیں پولنگ سٹیشنز کے باہر چوکیدار کی طرح کھڑا کیا جائیگا۔ ٹھپے لگانے کا عمل، گننے کا عمل جہاں اصل دھاندلی ہوتی ہے فوج کی دسترس سے دور ہونگے۔

یہ خبر بھی نوٹ کی جانی چاہئے کہ اس بار انتخابات میں اچانک دو کروڑ زائد ووٹرز رجسٹرز ہوئے ہیں۔ نئے ووٹرز کی اتنی بڑی تعداد کہاں سے آئی ؟؟؟

نواز شریف ابھی سے چیخ رہے ہیں کہ دراصل انکا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے یعنی پاک فوج۔ اور وہ ہار کی صورت میں پورے ملک میں ہنگامے کرینگے اور نتائج کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے اور اگر عمران خان کو سادہ اکثریت بھی ملی تو اسکا ذمہ دار پاک فوج کو قرار دینگے۔ لیکن اگر عمران خان ہارتا ہے تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وہ نتائج تسلیم کر کے چپ کر کے بیٹھ جائے۔ اس کی ہار کی ذمہ داری پر فوج پر ڈالی جائیگی اور کہا جائیگا کہ دراصل فوج کا نواز شریف کے ساتھ این آر او ہوگیا ہے۔

دونوں صورتوں میں ملک میں ہنگامے کروائے جائنگے اور پاک فوج کے خلاف دونوں طرف کے ووٹرز میں نفرت پیدا کی جائیگی۔

انتخابات کے نتیجے میں کبھی بھی پاکستان کو کوئی خیر کی خبر نہیں ملی۔ اللہ ہی رحم کرے۔ اگر ان انتخابات کے نتیجے میں علی وزیر جیسے اعلانیہ پاکستان دشمن پارلیمنٹ میں جاتے ہیں تو یہ پاکستان کے لیے بہت بری خبر ہوگی۔

آخر میں لعنت ہو الیکشن کمیشن پر کہ علی وزیر جیسے شخص کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔

اور اللہ عقل سلیم دے عمران خان کو جو علی وزیر جیسے وطن دشمن کو پارلیمنٹ کا راستہ دکھا کر اپنی مقبولیت کو داؤ پر لگا چکا ہے۔

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here