علی وزیر کے معاملے میں خان کے فیصلے کے حامی یہ دلیل دیتے ہیں کہ

0
21

علی وزیر کے معاملے میں خان کے فیصلے کے حامی یہ دلیل دیتے ہیں کہ ۔۔

 ہوسکتا ہے کہ اس طرح علی وزیر قومی دھارے میں واپس آجائے ہوسکتا ہے اس معاملے میں عمران خان کو فوج کی بھی حمایت حاصل ہو وغیرہ وغیرہ ہوسکتا ہے  ایسے الفاظ ہیں کہ ان کے آگے جو مرضی لگا دو۔

مثلاً ۔۔۔۔۔

 ہوسکتا ہے ” کہ انتخاب جیت کر علی وزیر اور پی ٹی ایم دنیا کو پیغام دیں کہ ہمیں یہ ووٹ پاک فوج کے خلاف ملا اور فوج کے خلاف عوام ہمارے ساتھ ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ہمیں پارلیمنٹ میں ایک اور محمود اچکزئی مل جائے۔ ہوسکتا ہے  کہ اب کمزور ہوتی پی ٹی ایم کو ایک مستقل سیاسی قوت مل جائے۔” ہوسکتا ہے ” کہ اب اچکزئی کی طرح علی وزیر کی گالیوں کو بھی پارلیمانی تحفظ، پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم اور بھرپور میڈیا کوریج مل جائے۔

ہونے کو تو بہت کچھ ہوسکتا ہے۔

پی ٹی ایم کو انتخاب لڑنے دیتے لیکن اس کے مقابلے میں سب سے تگڑا امیدوار میدان میں لاتے تاکہ دنیا کو پیغام ملتا کہ عوام نے پی ٹی ایم اور ان کے ایجنڈے کو ریجکٹ کر دیا ہے۔ ناراض بلوچوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور قومی دھارے میں واپس آئے۔
جب کہ علی وزیر اپنے پاکستان مخالف نعروں پر قائم ہے اور انہی کے تحت الیکشن لڑ رہا ہے۔ میرے خیال میں اس کو انتخاب جتوانا ایک بڑی غلطی ہوگی۔

 ہوسکتا ہے ” کہ عمران خان کے کان میں کسی مشیر نے سرگوشی کی ہو کہ پی ٹی ایم کی پشتون سپورٹ بہت زیادہ ہے اگر اس کے خلاف لڑے تو بہت سا پشتون ووٹ ضائع ہوسکتا ہے اور اسی کو بچانے عمران خان نے یہ فیصلہ کر لیا ہو۔

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here