برما پر ظلم کیا ٹوٹ پڑا پاکستان اور افواج پاکستان ملعون ہی ہوکر رہ گئے فیسبکی دنیا میں۔

0
727

لعنت امت مسلمہ پر؟

لعنت ریال شریف پر!!!

کوئی شرم کوئی حیا پاک افواج؟

لعنت ہے متحدہ اسلامی اتحاد پر!!!

لعنت ہے ایٹم بم والی سرکار پر!!!

لعنت لعنت لعنت!!!

غرض برما پر ظلم کیا ٹوٹ پڑا پاکستان اور افواج پاکستان ملعون ہی ہوکر رہ گئے فیسبکی دنیا میں۔

کسی ایک بھی فیسبکی مجاہد کی ذہنیت سے نام نہاد انسانیت کے علمبرداروں اور اقوام متحدہ کے ٹھیکیداروں کے خلاف ایک لفظ پڑھنے کو نہیں ملا۔

جس فوج کو سالوں سے یہ سارے خوارجی دماغ سالے مرتد اور کافر فوج کہہ کر رائے عامہ خراب کررہے تھے آج وہی جہاد اور امت مسلمہ کے ٹھیکیدار اس فوج کو مسلمان فوج کا لیبل لگا کر بیگانی شادی میں عبداللہ بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔

ایک بھی امت مسلمہ کا ٹھیکیدار بنیادی ریاستی و اسلامی قوانین کا واقف نہیں لیکن وار ڈاکٹرائنز پر یہ بڑے بڑے لیکچر اور تکفیریت میں لتھڑی پوسٹیں کرکے بمع ایڈٹ فوٹوز نجانے کیا جتانے کی ناکام کوشس کررہے ہیں۔

یہاں برما جاکر لڑنے کی ترغیب وہ دے ہیں جو خود مسلکی اور فروعی جھگڑوں کی آڑ میں کتنی بار لہو آلود ہوکر کالعدم کا ٹھپہ لگوا بیٹھے ہیں اور اب یہ حالت ہے کہ محلے میں بچوں کے ہاتھوں ذلیل ہونے والے کتے کے بچے کو بھی چھڑوا نہیں سکتے لیکن باتیں امت مسلمہ کے دکھ درد کی کرکے اپنے ہی ملک اور اسکی قابل افواج پر کیچڑ اچھالنے کی کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔

کل دو تین فیسبکی مجاہدوں کو شرم دلائی کہ برما کا ٹکٹ کٹواؤ اور جاکر بسم اللہ کرو تاکہ دوسروں کو بھی ترغیب ملے تو یہ بڑی بڑی باتیں اسلامی اتحاد اور افواج پاکستان پر کرکے آخر میں یہ بڑی بڑی غلیظ گالیاں بک کر رفو چکر ہوگئے۔

اور یقیناً رات ہائی میوزک چلا کر دوستوں کے ساتھ باربی کیو کا لطف لیا ہوگا اور کچھ وقت بچا کر دوست کی بہن یعنی معشوق کو لو یو لویو کے لوی پوپ دیئے ہونگے آج دوپہر دیٹ پر راضی کرنے کی غرض سے اور پھر صبح فجر کی اذان کے وقت منہ لپیٹ کر سو گئے ہونگے۔

زیادہ تر امت مسلمہ کے ٹھیکیداروں اور فیسبکی مجاہدوں کی اصل زندگی اسی طرح کی ہے۔میں کافی فیسبکی مجاہدوں کو قریب سے جانتا ہوں جو عملاً لبرل اور دیسی ٹومی ہیں اور قولاً فیسبکی مجاہدین اسلام ہیں۔

کشمیر, فلسطین, شام, صومالیہ اور اب برما سمیت دنیا میں جہاں بھی کسی مسلمان کو تکلیف ہوتی ہے ہم پاکستانیوں کو اتنی ہی محسوس ہوتی ہے جتنی انہیں محسوس ہوتی ہے۔

ہم بیک ڈور چینل پر سب کچھ کررہے ہوتے ہیں کہ شور شرابہ ہمارے کاز کو نقصان پہچاتا ہے۔

اور یہ کوئی شرط نہیں کہ مدد و نصرت دینے سے پہلے اور بعد میں اعلانات کروائے جائیں کہ لوجی ہم مدد کو آگئے۔

جنہیں تسلی نہیں وہ اس قابل بنیں کہ افواج اور ایجنسیوں کا حصہ بنیں اور پھر وہاں بیٹھ کر اصل حقائق سے واقفیت لیکر مطئن ہوں اور دوسروں کو بھی مطئن کریں۔

باقی اسی حالت میں رہتے آپ امید کرو کے فوج اور ایجنسی آپ کو اپنی ہر چال اور ایکٹیویٹی سے آگاہ کرے گی تو بچو یہ دیوانے کے خواب دیکھنا چھوڑ کر بالغ ہوجاؤ۔

پاکستان اور اسکی افواج غافل نہیں امت مسلمہ کے درد سے اس لیئے آپ لوگ ہمدردی کے چکر میں پاکستان اور اسکی افواج کو رگڑا دینا ترق کریں۔

وڈے آئے ہمدرد

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here