امریکہ جیسا ملک جب افغانستان پر حملے جیسا بڑا اقدام کرتا ہے تو وہ کسی ایک مقصد کو پورا کرنے کے لیے نہیں ہوتا

0
109
Sharing Services
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان کے ٹکڑے کرنا کیوں ضروری ہیں؟

امریکہ جیسا ملک جب افغانستان پر حملے جیسا بڑا اقدام کرتا ہے تو وہ کسی ایک مقصد کو پورا کرنے کے لیے نہیں ہوتا بلکہ اس کے پیچھے بیک وقت کئی مقاصد ہوتے ہیں۔۔۔۔ امریکہ جو اسرائیل کی عالمی حکومت کی عبوری شکل ہے انکے ایک بڑے سیاسی انسٹیٹیوٹ نے 9/11 سے کچھ پہلے بڑی عرق ریزی سے امریکہ کے لیے کچھ مقاصد کا تعین کیا تھا کہ اگر امریکہ ان کے حصول میں کامیاب ہو جائے تو اسرائیل کی عالمی حکومت بننے میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہے گی وہ مقاصد یہ ہیں ۔۔۔۔۔۔
۔ 1 دنیا بھر کے تیل اور گیس کے ذخائر کا کنٹرول
۔ 2  دنیا بھر کے اہم ترین سمندری اور خشکی کے راستوں کا کنٹرول
۔ 3  چین کی بڑھتی ہوئی طاقت کو لگام ڈالنا
۔ 4  روس کو دوبارہ سر اٹھانے سے روکنا
 ۔ ۔ اسرائیل کی موجودہ ریاست کا دفاع اور گریٹر اسرائیل کا قیام
۔ 6  اسلام بطور سیاسی یا معاشرتی نظام نافذ نہ ہونے دینا

افغانستان کو کیوں چنا گیا کیونکہ افغانستان ایک کمزور اور ٹوٹی پھوٹی ریاست تھی جن پر انکے خیال میں قبضہ آسان تھا اور تیل اور گیس کے دنیا کے 80 فیصد ذخائر جو کہ عرب اور وسطی ایشیا کے ممالک میں ہیں وہ اسکے ارد گرد واقع ہیں نیز یہ چین اور روس کے بھی درمیان ہے اور یہاں سے چین اور روس میں یہ اپنے خفیہ آپریشنز کو کنٹرول کر سکتے ہیں اور دنیا کی سب سے اہم سمندری گزرگاہ گوادر جو انشاءاللہ عنقریب نہر سویز سے زیادہ اہمیت کی حامل ہو جائے گی اسکو کنٹرول کرنا اور روس ، چین اور انڈیا جو بھی خشکی اور سمندری راستے استعمال کرنا چاہیں انکا کنٹرول یہاں سے آسان ہے نیز طالبان افغانستان میں ایک اسلامی سیاسی نظام لانے کی کوشش کر رہے تھے جس کو تباہ کرنا ضروری تھا
اب افغانستان پر حملہ ہو گیا قبضہ بھی ہو گیا لیکن یہ تو صرف ٹھکانہ ہے مقاصد کے حصول کے لیے جو راستہ جاتا ہے اس میں سب سے بڑی رکاوٹ پاکستان ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

کیسے ؟ آئیے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

۔ 1  دنیا بھر کے تیل اور گیس کے ذخائر کا کنٹرول ۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کے 70 فیصد سے زائد تیل اور گیس کے ذخائر وسطی ایشاء ، عرب ممالک اور خود پاکستان میں ہیں ۔۔ عرب ممالک میں سعودی عرب دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک اور پھر ایران بھی غالباً دنیا کا چوتھا بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے سعودی عرب میں ہمارے مقامات مقدسہ ہیں اور دنیا جانتی ہے کہ ایک نیوکلیر پاکستان کی موجودگی میں سعودی عرب کی طرف قدم بڑھانا ممکن نہیں اسرائیل کو اس کا تلخ تجربہ ہو چکا ہے اور جہاں تک ایران کا تعلق ہے تو پاکستان نے ایران کی نیوکلیر اور میزائل ٹیکنالوجی میں مدد کی اور امریکہ نے جب ایران پر حملے کا اعلان کیا تھا تب پاکستان نے سب سے پہلے اسکی مخالفت کی تھی وسطی ایشیاء کے ممالک اور افغانستان میں مجاہدین پر پاکستان کا اثرورسوخ دنیا جانتی ہے اور پاکستان کی موجودگی میں وہاں آرام سے قدم جمانا ممکن نہیں اسلئے وسطی ایشیاء، عرب ممالک اور پاکستان کے تیل و گیس کے ذخائر کو کنٹرول کرنے کے لیے پاکستان کا وجود ختم کرنا ضروری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ 

۔  2  دنیا بھر کے اہم ترین سمندری اور خشکی کے راستوں کا کنٹرول ۔۔۔۔۔۔۔۔
گوادر جو دنیا کی ساری آبادی کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے پاکستان میں واقع ہے جس پر اس وقت امریکہ کے دو سب سے بڑے حریف بری طرح انحصار کر رہے ہیں یعنی چین اور روس اور جسکے سامنے سے گزر کر انڈیا، اسٹریلیا اور جاپان جیسے ممالک بقیہ دنیا سے تجارت کرتے ہیں ۔۔۔۔۔ گوادر پر کنٹرول سے آپ بحر ہند کو کنٹرول کر سکتے ہیں نیز روس ، وسطی ایشیا کے کوئی درجن بھر ممالک اور افغانستان کے لیے بھی پاکستان خشکی کا اہم ترین راستہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ان راستوں پر کنٹرول کے لیے بھی پاکستان کو بیچ میں سے ہٹانا ضروری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

۔ 3 چین کی بڑھتی ہوئی طاقت کو لگام ڈالنا

۔ 4 ۔ روس کر دوبارہ سر اٹھانے سے روکنا ۔۔۔۔
چین اور اب روس کے لیے بھی پاکستان ایک بڑا سہارا ہے بلکہ چین کے لیے تو زندگی اور موت کا معاملہ ہے اسی لیے چین نے کہا تھا کہ پاکستان پر حملہ چین پر حملہ تصور ہوگا چین اپنی انڈین دشمنی اور گوادر کی وجہ سے پاکستان پر انحصار کرتا ہے خاص کر اپنی توانائی کی ضروریا ت کو پورا کرنے کے لیے جو چین کی بہت بڑی کمزوری ہے اور جسکے راستے پاکستان سے ہوکر جاتے ہیں ( پاک ایران گیس پائپ لائن بھی اس معاملے کا اہم حصہ ہے )یہ بات نوٹ کریں کہ اسوقت روس پہلی بار پاکستان سے تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے لیکن ہماری جمہوری حکومت کو لوٹ مار سے فرصت نہیں ملی صرف عسکری قیادت ہی قدم اٹھا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان دونوں ممالک کو لگام ڈالنے کے لیے بھی پاکستان کو توڑنا ضروری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔ 5 ۔ اسرائیل کی موجودہ ریاست کا دفاع اور گریٹر اسرائیل کا قیام ۔۔۔۔۔۔
اب یہ بات کوئی راز نہیں رہی کہ پاکستان آرمی نے عرب اسرائیل جنگوں میں اسرائیل کو شدید نقصانات سے دوچار کیا تھا نیز عراق ایران جنگ خفیہ طور پر بزور طاقت رکوائی اور اب افغانستان میں امریکہ کے خلاف ہونے والی ساری مزاحمت کے پیچھے بھی پاکستان کا نام لیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ امریکہ پاکستان کی اس اہلیت سے واقف ہے کہ پاکستان ظاہراً اور خفیہ طور پر کیا کچھ کرتا رہتا ہے خاص کر اسرائیل کے معاملے میں۔۔۔۔۔۔ 67 ، 73 حتی کے 2006 کی عرب اسرائیل جنگوں میں پاکستان نے اسرائیل کو روکنے میں بنیادی کردار ادا کیا تھا ۔۔۔۔۔ اسرائیل گریٹر اسرائیل تب ہی بنے گا جب وہ مدنیے تک کا علاقہ ہڑپ کر لے گا اور ایک نیوکلیر پاکستان کی موجودی میں مدینے کے جانا اسرائیل کے لیے ممکن نہیں لہذا پاکستان کو ختم کرنا ضروری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔ 6 ۔ اسلام بطور سیاسی یا معاشرتی نظام نافذ نہ ہونے دینا
اس وقت پاکستان ہی دنیا کو وہ واحد ملک ہے جو ایک اسلامی معاشرتی اور سیاسی نظام کا تجربہ کر سکتا ہے جنرل ضیاء کے دور میں انہوں نے یہ تجربہ پاکستان میں ہی کرنے کی کوشش کی تھی اور بعد میں افغانستان میں طالبان حکومت کے ذریعے ۔۔۔۔۔ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو بنا ہی اسلام کے نام پر ہے جہاں آج بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمازی ہیں دنیا کی پچاس فیصد زکواۃ پاکستان میں ادا کی جاتی ہے دنیا بھر میں اکثر جہاد کو یہاں سے کنٹرول کیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔ دنیا بھر میں تبلیغ کا مرکز پاکستان ہے اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ حج پر جانے والے بھی پاکستانی ہیں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ حضور (ص) کے فرمان کے عین مطابق کہ دین دوبارہ مشرق سے اٹھے گا جس پر علامہ اقبال نے قسم کھائی تھی کہ حضور کا اشارہ پاکستان کی طرف تھا ۔۔۔۔ اگر یہ تجربہ ہوگیا تو دنیا بھر کے معاشرتی نظام اسکے سامنے فیل ہو جائیں گے ۔۔۔۔۔ اس سے پہلے ہی پاکستان کو ختم کرنا ضروری ہے ۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان انکے بڑے گیم پلان کے سامنے آخری اور سب سے بڑی رکاوٹ ہے خدا کے لیے اس بات کو سمجھیں۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کے بارے میں انکو یہ غلط فہمی رہی کہ افغانستان ٹھکانا ہوگا پاکستان نشانہ اور آسانی سے توڑ دیا جائے گا۔۔۔۔لیکن ایسا نہیں ہوا پاکستان اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے وہی اسکی حفاظت فرما رہے ہیں۔۔۔
جس وقت انہوں نے افغانستان پر حملہ کیا ان دنوں پاکستان آرمی نے دیوانوں کی طرح اپنی میزائیل ٹیکنالوجی ڈیولپ کی اور آپ یاد کیجیے کہ تقریبا روز ایک نئے میزائل کا تجربہ ہوتا تھا ۔۔۔۔ چنانچہ اب پاکستان پر براہ راست باقاعدہ حملہ بھی ممکن نہیں رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔
اب انکے پاس صرف ایک آپشن رہ گیا ہے کہ پاکستان کے اندر بغاوتوں کو پیدا کرکے پاکستان کو توڑ دیا جائے۔۔۔۔۔ حقوق کے نام پر ، نفاذ شریعت کے نام پر اور شیعہ سنی جنگ کروا کے یا فرقہ واریت کی بنیاد پر اور لسانی بنیادوں پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خدا کے لیے اے مسلمانوں کفر کے اس کھیل کو سمجھو امریکہ اور انڈیا جن کو تم مسلمانوں کا دشمن سمجھتے ہو آخر کیوں ان ساری بغاوتوں کو سپورٹ کرتے ہیں اور میڈیا جو ثابت ہوچکا ہے کہ بکا ہوا ہے کیوں ان سب چیزوں کا ہوا دیتا ہے نظریہ پاکستان پر حملے کرتا ہے اور افواج پاکستان پر حملے کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ ایک تاریخی المیہ ہوگا ایک انتہائی دکھی کر دینے والا معاملہ ہوگا اگر پاکستانی قوم نے اس وطن کی قدر نہ کی اور کفر کے اس کھیل کو سمجھ نہیں سکی ۔۔۔۔۔۔ یاد رکھو اس سارے معاملے کو سمجھنے کے بعد بھی پاکستان سے غداری کی تو نہ اللہ معاف کرے گا نہ تاریخ تمھیں معاف کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر شاہد خان


Sharing Services
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here