آج اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے انوکھا دھرنا ہوگا

0
112

آج اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے انوکھا دھرنا ہوگا۔

جس کا نہ کوئی لیڈر ہے
نہ کوئی سیاسی ایجنڈا
نہ کوئی ذاتی مطالبات

چند پریشان لیکن غصے میں آئے ہوئے پشتون ہیں جو پاکستان بچانے کا مطالبہ کر رہے ہیں عوام اور خواص دونوں سے۔

کیا آپ کو اندازہ ہے کہ بظاہر اس لابالی، بےسروسامان لیکن پاکستان کی محبت سے سرشار پشتونوں کے اس دھرنے کی کیا اہمیت ہے ؟؟؟

منظور پشتین کی تحریک میں پشتونوں کو پاک فوج کے خلاف ڈھال کے طور پر استعمال کر کے نہ صرف پاکستان میں خانہ جنگی برپا کرنے کا منصوبہ ہے بلکہ ان کے ذریعے امریکہ اور اقوام متحدہ سے مدد طلب کر کے براہ راست حملے کی راہ بھی ہموار کی جا رہی ہے۔

سول حکومت اس معاملے میں کچھ بھی کرنے پر تیار نہیں۔
عدلیہ نامی فالج زدہ ادارہ ویسے بھی کچھ کرنے کے لائق نہیں۔
پاک فوج کے بارے میں وہ خود چاہتے ہیں کہ اس تحریک کے خلاف ایکشن لے تاکہ آگ مزید بڑھکائی جا سکے۔ پاک فوج پر وزیرستان اور دیگر علاقوں میں پی ٹی ایم کے حملوں کا یہی مقصد ہے۔

لیکن اگر اس فسادی تحریک کے خلاف خود پشتون اٹھ گئے تو یہ جھاگ کی طرح بیٹھ جائیگی۔ پشتونوں کی اکثریت اس بات کو سمجھ رہی ہے کہ منظور پشتین نامی تحریک پشتونوں پر مغرب کی جانب سے ایک اور جنگ مسلط کرنے کی سازش ہے۔

پشتونوں کو افغانی ٹوپی پہنا کر ان پر افغانستان اپنا حق جتانا چاہتا ہے۔

اس سازش کے خلاف پشتون آج پاکستان کے جھنڈے ہاتھوں میں لیے اسلام آباد کی طرف مارچ کررہے ہیں۔

ان پشتونوں کا ساتھ دیں۔ یہ ہم سب کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ تھوڑا سا وقت نکال کر ضرور ان کے پاس جائیں اور ان سے اظہار یکجہتی کریں۔ ان کے دل بڑھائیں۔ یہ ہمارے اور آپ کے لیے نکلے ہیں۔

ان پشتونوں کو میرا سلام

رومان خان نامی پشتون سے اظہار یکجہتی کریں جو پاکستان کی بقا کی جنگ فرانس میں لڑ رہا ہے اور جس پر افغانیوں نے حملہ کر کے اس کو زخمی کر دیا۔

پاکستان زندہ باد پشتون زندہ باد

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here