آئی ایس آئی کو پاکستان کی سیاست میں بھرپور دخل دینا چاہیے

امریکا میں الیکشن سی آئی اے کی مرضی کے بغیر نہیں جیتا جا سکتا ، روس میں کے جی بی حکومت بنواتی ہے ، برطانیہ میں ایم آئی فائیو کی طاقت کا کس کو نہیں پتا ، انڈیا میں را کی مرضی کے بغیر کوئی سیاستدان بیان تک نہیں دے سکتا ، لیکن اگر ایسا آئی ایس آئی کرے تو سب منہ پھاڑ کر گالیاں دیتے ہیں

1
1325
Sharing Services
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آئی ایس آئی کو پاکستان کی سیاست میں بھرپور دخل دینا چاہیے
کیوں اس پر اعتراض ہے آپ کو ؟؟؟

جب بھارت، امریکہ اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیز پاکستان کے سیاستدانوں کو خرید سکتی ہیں، الیکشن میں پیسہ لگا سکتی ہیں، تو پھر آئی ایس آئی پر تو لازماً فرض ہےکہ ملکی مفاد میں سیاست میں دخل دے

جس دن پاکستان کے سیاستدان، پاکستان سے غداری ترک کردیں گے، راء اور سی آئی اے کی مدد سے الیکشن میں دھاندلی بند کردیں گے، تسلی رکھیں، اس دن سے فوج اور آئی ایس آئی بھی سیاست میں انکی راہ روکنا بند کردے گی۔
تب تک کیلئے اپنے منہ بند رکھیں

جن کو آئی ایس آئی کی سیاست میں دخل دینے پر اعتراض ہے ،وہ پہلے ان سیاستدانوں کو پٹہ ڈالیں کہ جو را ,این ڈی ایس اور سی آئی اے کے کہنے پر ملک و قوم سے غداری کے مرتکب ہوتے ہیں۔ میمو گیٹ، زرداری ، نواز شریف، الطاف حسین ، اسفندیار اور اچکزئی کے راء اور سی آئی اے سے رابطے حلال ہیں کیا ؟؟؟

اچھی طرح سمجھ لیں کہ آئی ایس آئی ”مارخور“ ہے، یعنی آستین کے سانپوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ پر پکڑنا اور ہلاک کرنا، اس کی ڈیوٹی ہے، چاہے یہ سانپ ٹی ٹی پی کے ہوں، ایم کیو ایم میں، زرداری کے گینگ، پارلیمان میں مسلم لیگی یا میڈیا میں راء اور سی آئی اے والے ۔

۔ 1971ء میں راء مکمل طور پر پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو خرید چکی تھی۔ شیخ مجیب الرحمن کی غداری اگرتلہ سازش کیس میں سالوں پہلے پکڑی جاچکی تھی۔ جب غداروں کو پھانسیاں دینے کے بجائے الیکشن میں جتوایا جائے، تو پھر ”سقوط ڈھاکہ“ ہی ہوتے ہیں۔

امریکا میں الیکشن سی آئی اے کی مرضی کے بغیر نہیں جیتا جا سکتا ، روس میں کے جی بی حکومت بنواتی ہے ، برطانیہ میں ایم آئی فائیو کی طاقت کا کس کو نہیں پتا ، انڈیا میں را کی مرضی کے بغیر کوئی سیاستدان بیان تک نہیں دے سکتا ، لیکن اگر ایسا آئی ایس آئی کرے تو سب منہ پھاڑ کر گالیاں دیتے ہیں

فرق یہ کہ ان ممالک میں اتنی اجازت نہیں کے فوج اور ایجنسیز پر تنقید کر سکیں، جیل بھیج دیا جاتا ہے، سکینڈل بنا دیا جاتا ہے ، کیریئر ختم کروا دیا جاتا ہے ایکسیڈنٹ میں مروا دیا جاتا ہے لیکن یہ سہولت بھی ہماری فوج اور آئی ایس آئی نے دی ہوئی ہے ہمارے ملک میں سب کو کہ دل بھر کر تنقید کرو گالیاں دو دفاعی اداروں کو .

امریکا میں حال ہی میں ریٹائر سی آئی اے ڈائریکٹر کو امریکا کا سیکرٹری اف اسٹیٹ بنایا گیا ہے، اسرائیل کے فوج کے کافی لوگ سیاست میں ہیں گورنمنٹ میں، کہیں پر شور سنا کے ایسا کیوں ؟ لیکن اگر آئی ایس آئی کے ریٹائر لوگ حکومت میں لگائیں جائیں تو پاکستان میں اور دنیا میں شور سنیں

یہ قائدہ بہت اچھی طرح سمجھ لیں۔
فوج اور آئی ایس آئی صرف اس وقت سیاست اور الیکشن میں دخل نہیں دینگے کہ جب غیر ملکی دشمن خفیہ ایجنسیاں بھی دخل نہ دیں۔ جب سیاستدان غدار ہوں، تو محب وطن ”مارخور“ کو مجبوراً سیاسی بساط میں بھی دشمنوں کو شکست دینی پڑتی ہے۔

یہ میسج سب کو فارورڈ کر کے لوگوں میں آگاہی اور معلومات پھچانے میں اپنا کردار ادا کریں


Sharing Services
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

1 COMMENT

  1. فرق یہ کہ ان ممالک میں اتنی اجازت نہیں کے فوج اور ایجنسیز پر تنقید کر سکیں، جیل بھیج دیا جاتا ہے، سکینڈل بنا دیا جاتا ہے ، کیریئر ختم کروا دیا جاتا ہے ایکسیڈنٹ میں مروا دیا جاتا ہے لیکن یہ سہولت بھی ہماری فوج اور آئی ایس آئی نے دی ہوئی ہے ہمارے ملک میں سب کو کہ دل بھر کر تنقید کرو گالیاں دو دفاعی اداروں کو .

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here